ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل الیکشن:جلدطے ہوجائیں گے بی جے پی کے امیدوار

ہماچل الیکشن:جلدطے ہوجائیں گے بی جے پی کے امیدوار

Sat, 14 Oct 2017 23:39:06    S.O. News Service

شملہ ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)ہماچل کے اسمبلی انتخابات کو لے کر چنڈی گڑھ پنجاب بی جے پی دفتر میں ہماچل بی جے پی کے رہنماؤں کی اہم میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں ہماچل کے سابق وزیر اعلیٰ پریکم کمار دھومل،مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت ،ریاستی انچارج منگل پانڈے ، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیہ پال ستّی موجود رہے۔میٹنگ میں ہماچل کے انتخابات میں امیدواروں کے ناموں کو لے کر بحث ہوئی۔ستیہ پال ستّی نے کہا کہ ہفتے کو دہلی میں ان کی پارلیامنٹری بورڈ کی میٹنگ ہے اور ہفتے کی شام تک زیادہ تر امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ٹکٹوں کو لے کربحث ہوئی ہے جب کہ آخری فیصلہ اعلیٰ کمان کرے گا۔سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل نے کہا کہ ہفتے کو دہلی میں پارلیامنٹری بورڈ کی میٹنگ ہے جس میں امیدواروں کے ناموں کی بحث ہوئی جسے لے کرآج کی میٹنگ میں بھی بحث ہوئی۔


Share: